ميرا بھائی ميری نہيں مانتا، ميں کيا کروں؟ شہباز شریف


مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے گزارشات کر کر کے تھک گيا ہوں ليکن وہ نہيں سنتے، میں اب بھی آزادی مارچ ميں شرکت کے خلاف ہوں۔

ن ليگ کے اجلاس میں رہنماؤں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارشات کر کر کے تھک گيا ليکن نوازشريف نہيں سنتے۔ ميرا بھائی ميری نہيں مانتا ميں کيا کروں؟ بات نہ مان کر اہم مواقع پر نقصان بھی اٹھايا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ کہا کہ اسٹيبلشمنٹ سے لڑنا ديوار میں مارنے کے مترادف ہے۔ ہم نہيں لڑ سکتے اور ہر مرتبہ اپنا ہی نقصان کرتے ہيں، اس مرتبہ بھی يہی ہو گا اس لئے آزادی مارچ ميں شرکت کے خلاف ہوں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے دور حکومت ميں بھی سمجھاتا رہا۔ نہ لڑيں، پرويزمشرف کو تبديل کرنے سے بھی منع کيا تاہم نہيں سنی گئی۔ ميں نے کہا جنرل جہانگيرکرامت کو نہ ہٹاؤ، نہيں مانی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگردو يا تين ٹرم مسلسل خدمت کر ليتے تو لوگ ہمارے ليے بھی نکلتے۔ سمجھاتا رہا، ابھی نہ لڑيں اور مزيد حکومت کريں، اردوان نے 15 سال ملک کی خدمت کی، اسی لئے لوگ نکلے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).