مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ شروع ہوتے ہی پہلا سوال فارن فنڈنگ کا اٹھائیں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود
تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مولانا کا لانگ مارچ شروع ہوگا تو وہ پہلا سوال فارن فنڈنگ کا اٹھائیں گے اور کہیں گے کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ میں غیر ملکی ایجنڈا شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا سے رابطے کے لئے تین رکنی حکومتی کمیٹی میں جن لوگوں کو شامل کیا ہے، مولانا ان میں کسی کی بات نہیں سنیں گے اورعمران خان کے استعفے کا مطالبہ رکھیں گے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا کہ مضبوط فیصلے کریں لیکن عمران خان کے گرد واہ واہ کرنے والے موجود ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے وہ کسی کی بات نہیں سنتے۔ عمران خان کا خیال ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب ہٹے تو میری حکومت بھی جائے گی۔
عمران خان سعودی عرب اور ایران کا دورہ نہ کریں تو بہتر ہے۔ جانے سے پہلے وہ فارن فنڈنگ کا معاملہ اور دوسرے محاذ بھی دیکھیں۔ جب لانگ مارچ شروع ہوگا تو مولانا فضل الرحمان عمران خان پر پہلا الزام فارن فنڈنگ کا لگائیں گے، کیونکہ اس وقت ایک دو سماعتیں ہو چکی ہوں گی۔ اب وہ رپورٹ بھی لیک ہوسکتی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں ایک معاملہ آسٹریلیا سے متعلق ہے۔


