شہباز شریف نجی مجلسوں میں مریم نواز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ارشاد بھٹی کا دعویٰ


تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز سے بڑے دکھی ہیں۔ وہ اپنے کئی دوستوں سے کہہ چکے ہیں کہ اب مریم نواز کی غلامی نہیں ہوتی۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے اور پرانی ہے لیکن اتنی بھی نہیں ہے، جتنی وہ ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کمر درد ہے جو وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے اورچیئرمین پی اے سی ہوتے ہوئے نمودار نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مریم نواز سے بڑے دکھی ہیں اور کئی دوستوں سے کہہ چکے ہیں کہ اب مریم نواز کی غلامی نہیں ہوتی۔ وہ پارٹی کے اندر خود کو اجنبی اجنبی محسوس کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس سے بہتر ہے، میں سیاست چھوڑ دوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں انقلابی اور مفاہمتی فلمیں چل رہی ہیں لیکن جب اچھا وقت آئے گا تو یہ سب ایک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ابھی تک نہیں چاہتے کہ دھرنے میں شرکت کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).