کھیوڑہ مکھڑاچھ نمک کی کان میں پانی آگیا


کھیوڑہ (رپورٹ محمد رمضان کھوکھر ) مکھڑاچھ نمک کی کان میں پانی آگیا۔ نمک کی نکاسی بند کان سے جڑے کان کنوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی نیم سرکاری کارپوریشن پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے ماتحت کان نمک کھیوڑہ کی ذیلی مکھڑاچھ کان جو مین مائن سے تیس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس کے اندر پانی نکل آیا ہے۔ جس کے باعث کان سے نمک کی نکاسی کا کام ٹھپ ہوگیا ہے۔ اس چھوٹی کان سے بھی روزانہ سینکڑوں ٹن نمک کی نکاسی کی جارہی تھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ناقص سیفٹی کے انتظامات کے باعث کان میں پانی کے آنے سے نمک کی نکاسی بند ہوئی ہے۔

مکھڑاچھ کان میں 6 کانوں سے نمک نکاسی کی جارہی ہے۔ زیادہ پیداوار والی کان پانچ جس میں پانی بھر گیا ہے۔ اس سے روزانہ تین سو ٹن نمک کی نکاسی کی جارہی تھی جو اب مکمل طور پر ختم ہوگی ہے اور یہاں نمک کی نکاسی کرنے والے درجنوں کانکن بے روز گار ہوگئے ہیں۔  مستقل ورکرز کی بھی بڑی تعداد مکھڑاچھ کان سے وابستہ ہے۔

مکھڑاچھ نمک کان کی سیل بھی انڈیا میں نمک کی سپلائی بند ہونے سے گھٹ گئی ہے۔ یاد رہے کہ نمک صوبہ کی ملکیت ہونے کی بنا پر وفاق کی یہ کارپوریشن پی ایم ڈی سی صوبہ پنجاب کو نمک پر فی ٹن کے حساب سے رائلٹی دیتا ہے۔ اور صوبہ میں نمک کی نکاسی وفاق کے ماتحت پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن اور پنجاب کے ماتحت پنجاب معدنی ترقیاتی کارپوریشن دونوں کررہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).