وزیر اعظم آزاد کشمیر کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط


مظفر آباد ( اطہر مسعود وانی )

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے نمائندوں سے کہا جائے کہ وہ لائین آف کنٹرول عبور کرنے والے مارچ کے شرکاء سے چکوٹھی میں ملاقات کریں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اس خط کی کاپیاں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بھی ارسال کی ہیں۔

7اکتوبر 2019 کو زیر نمبرپی ایم ایس/ 10980۔ 86 خط میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لائین آف کنٹرول عبور کر کے محاصر ے میں قید اپنے بہن، بھائیوں کے پاس جانے کے لئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، ہر قسم کا مواصلاتی نظام منقطع، سیاسی رہنما گرفتار اور بارہ سال سے تیس سال کے 13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت پر عوام کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ ہے کہ انہیں ’ایل او سی‘ عبور کرنے دیا جائے لیکن علاقے کے امن و امان کے وسیع مفاد میں مارچ کے شرکاء کو لائین آف کنٹرول سے پانچ کلومیٹر پہلے روک رکھا ہے اور ان سے مارچ ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ لیکن مارچ کے منتظمین اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لائین آف کنٹرول عبور کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ہماری طرف سے بات چیت میں انہوں نے مارچ ختم کرنے سے ان کا رکیا ہے اورکہا ہے کہ انہیں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع دیا جائے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).