ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت ر پورٹ جاری کر دی: معیشت کی شرح نمو2.4  فیصد


ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالی سال 2019 میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ مانیٹری پالیسی کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں کمی آئےگی۔ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام، سیکیورٹی اور خام تیل کی قیمت پر ہے۔

مالی سال 2020 میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک کی اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی معیشت میں ترقی کی شرح گذشتہ تین سالوں میں 7.2 فیصد سے گرتے گرتے اب 6.0 فیصد پر آ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).