عمران حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مزاحمت کرنا ہو گی: حاصل بزنجو


نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا علان کرتے ہوئے حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مزاحمتی احتجاج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جلسہ کر کے واپس آ جانے سے حکومت نہیں جا سکتی۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مزاحمت کرنا ہو گی، سڑکیں بلاک کرنا ہوں گی۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ حکومت کو گرانے میں ہم اپنی پوری طاقت لگا دیں گے، جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).