مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی اسلام آباد لے آئے تو گڑ بڑ ہو جائے گی: فواد چودھری


وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی لے آئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائے گی لیکن یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ سوچ سمجھ کرہی بنائی گئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں حامد میرسے  گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جو مذہبی کارڈ کی مخالف تھیں، آج اس شخص کے ساتھ کھڑی ہیں جو سب سے زیادہ مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم ایسا ماحول دیں گے جس سے نوکریاں پیدا ہوں گی ۔ اس وقت صرف چھ فیصد نوکریاں حکومت مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید حکومت کا حجم چھوٹا ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا خواب ہاﺅسنگ سکیم سے پورا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).