جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی منظوری
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف سمری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے انصارالاسلام تنظیم کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی۔ آرٹیکل 146 کے تحت وزارت داخلہ کوصوبوں سے مشاورت کا اختیار مل گیا، جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے خلاف آرٹیکل 256 اور 1974ایکٹ کے سیکشن 2 کے تحت پابندی عائد ہو گی۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبوں کو ہر قسم کی کارروائی کا اختیار ہو گا۔ واضح رہے کہ حساس ادارے نے رپورٹ جاری کی گئی تھی کہ جے یوآئی (ف) کی تنظیم میں 80 ہزار سے زائد مسلح افراد موجود ہیں، باوردی افراد نے خار دار تاروں سے لیس ڈنڈوں سے پشاور میں مارچ کیا، تنظیم انصار الاسلام وفاق اور صوبوں کے لیے خطرہ ہے۔
Facebook Comments HS


