عمران خان کے زخمی ہونے پر نواز شریف انتخابی مہم معطل کر کے عیادت کو پہنچے تھے: مظہر عباس


سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات کو یاد رکھیں کہ جب 2013 کی انتخابی مہم کے دوران ان کا کنٹینر پر حادثہ ہوا تھا تو نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم چھوڑ دی تھی اور ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی تھی ۔ نواز شریف نے اس دوران ایک دن کے لئے انتخابی مہم معطل کرنے کا ابھی اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان بھی ہسپتال جا کر نواز شریف کی تیمارداری کر سکتے ہیں اور آصف زرداری سے بھی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کسی قیدی کی دوران حراست موت واقع ہوتی ہے تو پھر ریاست اس موت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور حکومت کا سربراہ ذمہ دار ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).