حکومت نے آزادی مارچ روکنے کے  لئے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ انٹر چینجوں پر درجنوں کنٹینر پہنچا دیے


آزادی مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ مختلف انٹر چینچز پر درجنوں کنٹینرز پہنچا دیے ہیں۔پ ولیس کے سینکڑوں جوانوں کو پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی حکومت نے دھرنا اور مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور پرٹوکول پر فرائض سرانجام دینے والے ایف سی دستوں کو خیبرپختونخوا حکومت رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

موٹروے ذرائع کے مطابق رشکی، صوابی، کرنل شیرخان اور چھچھ آنٹرچینچ پر سیکڑوں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات اور ہزارہ موٹروے پر بھی 48 گھنٹوں میں کنٹینرز پہنچا دیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق رشکی انٹرچینچ، کرنل شیرخان، اور خیبرآباد اٹک پل کو بھی وزارت داخلہ کی حکم نامہ کے بعد مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے وارنٹ گرفتاری نکال لیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).