پنجاب حکومت نے رات تین بجے مریم نواز کو واپس جیل پہنچانے کے احکامات جاری کر دیے


مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو رات گئے سروسز ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ رات تین بجے حکومت پنجاب کی طرف سے احکامات ملے ہیں کہ مریم نواز کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رات کو باقاعدہ طور پر مریم نواز کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کی اپنی طبیعت ناساز ہے، ان کے کچھ ٹیسٹ ہوگئے تھے اور کچھ ٹیسٹ ہونے باقی ہیں۔ صبح ان کے لوگ تعاون کے دعوے اور ہمیں سہولت دینے کی کوشش بھی کرتے رہے لیکن اب رات کے اندھیرے میں اس طرح جیل شفٹ کرنا بہت بڑا ظلم ہے، ہم یہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور اس پر سٹینڈ لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).