نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کروا سکتے ہیں: لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ


لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔ نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی جاتی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں بنچ نے کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ فیصلہ جسٹس باقر علی نجفی اور سردار احمد نعیم نے تحریر کیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق علاج کروانا نواز شریف کا بنیادی حق ہے۔ نواز شریف ملک کے اندر یا باہر سے اپنا علاج کرسکتے ہیں۔ ہر ملزم کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنا علاج کروائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر پوری اترتی ہے کیونکہ میڈیکل بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مرض کی تشخیص نہیں کر سکا ۔

Facebook Comments HS