آصف زرداری کے دو روز میں پلیٹ لیٹس سیلز 21 ہزار کم ہو گئے
سابق صدر مملکت آصف زرداری کے دو روز میں پلیٹ لیٹس 21 ہزار کم ہوگئے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی فزیو تھراپی شروع کروا دی۔ عارضہ قلب کے مریض میں پلیٹ لیٹس کی کمی معمول کا حصہ ہے۔ ادویات میں ردوبدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ان کا بلڈ پریشر نارمل جبکہ شوگر لیول معمول پر نہیں آ سکا۔ ڈاکٹرز نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لئے کچھ ادویات تجویز کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔ دو روز میں پلیٹ لیٹس کی 21 ہزار کمی ہوئی ہے۔ 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعدادایک لاکھ 11ہزار تھی۔
بتایا گیا ہے کہ پمزکے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا طبی معائنہ کیا ہے۔ این سی ایس ٹیسٹ کا مقصد سابق صدر کی اعصابی کمزوری کا اندازہ لگانا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کیلئے ادویات تجویز کردی ہیں۔ آصف زرداری کا نہارمنہ اور کھانے کے بعد شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے۔ ان کا کولیسٹرول اور پروٹین لیول بھی معمول سے کم ہے۔ آصف زرداری کو ڈیپریشن اور جسمانی کمزوری کی بھی شکایت ہے۔ ان کی گردن کے مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔
یپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بیماری نوازشریف سے بھی سنگین ہے۔ آصف زرداری کو ملٹی پل بیماریاں اور تکالیف ہیں۔ میاں نوازشریف کو اگر ضمانت ملی ہے، تو پھر آصف زرداری کی بھی ضمانت ہو جانی چاہیے۔


