ضمانت کے بعد نواز، شہباز ملاقات میں کیا ہوا؟


سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سروسز اسپتال پہنچے جہاں دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت منظور ہونے پر شہباز شریف بڑے بھائی نواز شریف سے بغیل گیر ہوئے اور اُنہیں رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر نے شہباز شریف کو سر پر ہاتھ پھیر کر پیار دیا جب کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بوسہ دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ اللہ سب بہتر کرے گا۔

شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ضما نت کی منظوری پر اپنے ردعمل میں مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اللہ کے حضور سجدہ کرتے ہیں، لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کی ضما نت منظور کرلی ہے۔ میں اپنے وکلاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نوازشریف کی ضمانت سے قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔ نوازشریف اس وقت شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نوازشریف کی صحتیابی کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے کہ ڈینگی کا کوئی تعلق نہیں، ادویات کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس بیماری کے علاج کیلئے نان میتھڈ استعمال کیے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).