حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ رہے


حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ رہا۔ اپوزیشن اور حکومت کی کمیٹوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ساڑھے 10 بجے شروع ہوا، جس کے بعد اکرم خان درانی اور پرویز خٹک نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

پہلے دور میں اپوزیشن نے حکومت کو تحریری طور پر اپنے مطالبات دیے تھے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

اپوزیشن نے حکومت کو چار پوائنٹس دیے تھے، حکومتی کمیٹی نے وہ نکات وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے، جن میں سے انہوں نے دو مسترد کر دیے تھے۔

Facebook Comments HS