نواز شریف کی حالت تشویشناک ہو گئی: داخلی بلیڈنگ کے باعث جسم پر خون کے دھبے نمودار ہو گئے


سروسزہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد پھر چھ ہزار تک گر گئی۔ گردوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے بن گئے، میڈیکل بورڈ نے 5 روز تک نواز شریف کو امیونو گلو بین انجکشن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سےآج نواز شریف کے جسم میں اندرونی بلیڈنگ ہوئی ہے، جس سے اُن کے جسم پر خون کے دھبے بن گئے، نواز شریف کو 7 روز تک امیونو گلو بلین انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا انہیں مجموعی طور پر 80 انجکشنز لگائے جائیں گے، انجکشنز کے ذریعے ان کے جسم میں اندرونی بلیڈنگ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، نواز شریف کی رپورٹس مرتب کرلی گئیں۔

ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کا بون میرو جانچنےکیلئے ٹیسٹ کیا گیاجس سے پتہ چلا کہ بون میرو مکمل فنکشنل ہے، تاہم نوازشریف کی بیماری کا نام آئی ٹی پی ہے جو عموماً چھوٹے بچوں کو اور کچھ کیسز میں بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ہو جاتی ہے، میاں نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے اور یہ قابل علاج مرض ہے۔

 گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے لگائے گئے انجکشنز کے اثرات 12 گھنٹے بعد سامنے آئیں گے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS