اسلام آباد ہائی کورٹ سے نواز شریف کی رہائی کی درخواست منظور


اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی منگل تک کے لیے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،انہوں نے عدالتی کارروائی کے چوتھے وقفے کے بعد فیصلہ لکھوانا شروع کیا ۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت عدالت کے روبرو وفاقی حکومت نے سابق وزیراعطم نواز شریف کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).