نواز شریف کے داماد علی ڈار نے دوسری شادی کر لی: عارف نظامی


معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔ نواز شریف لندن میں مقیم اپنی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اُن کی کچھ دوستوں سے بھی بات ہوتی رہتی ہے۔ عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے داماد علی ڈار نے دوسری شادی کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اسماء کی شادی اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے ہوئی ہے۔علی ڈار نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسری شادی کر لی ہے۔ اب نواز شریف کی بیٹی اسماء پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں۔ تاہم شریف خاندان نے کہا ہے کہ ہم یہ رسک نہیں لے سکتے۔ ایسا نہ ہو کہ اسماء شریف کو بھی پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).