وزیر اعظم عمران خان کے ہر کلپ سے شرمندگی ہی شرمندگی ملتی ہے: ارشاد بھٹی


تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے ہر کلپ کو باعث شرمندگی قرار دیا  ہے۔ ارشاد بھٹی کہتے ہیں کہ عمران خان کا کوئی ایسا کلپ نہیں ہے جس میں شرمندگی ہی شرمندگی ہی نہ ہو، وہ ہر سانحے پر ٹوئٹ فرما دیتے ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ قوم عمران خان کے ٹوئٹ پڑھ پڑھ کر تھک گئی ہے، خدا کے لئے کچھ کریں۔ ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ کوئی بھی بندہ یہ کہنے کوتیار نہیں ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ کچھ تو خیال کریں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کو ریلوے کے علاوہ سب کا پتہ ہوتا ہے، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ نیب کی فلاں فائل کہاں پڑی ہوئی ہے اور زرداری نے کیا کھایا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).