مولانا فضل الرحمان نے ہجوم کو ڈی چوک لے جانا چاہا تو کوئی نہیں روک سکے گا: فہد حسین
سینئر صحافی اور تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گومگو کی پالیسی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جلسے کے شرکا کو لے کر ڈی چوک جا سکتے ہیں جسے کوئی نہیں روک سکے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی فہد حسین کا کہنا تھا کہ جو حکومت ووٹ لے کر آئی ہو، اسے زبردستی گرانا غلط ہے۔ اس وقت حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی پریشانی ہے، اس لیے اس احتجاج کے معاملے کو سلیقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کہ جلسے میں عمران خان کے دھرنے سے بہت زیادہ لوگ موجود ہیں لیکن بغیر کسی وجہ کے حکومت نہیں جائے گی اور وزیر اعظم بھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ فہد حسین نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم سخت بیانات دے کر درجہ حرارت کو بڑھا رہی ہے تو ان سے مذاکرات کون کرے گا؟ مذاکراتی ٹیم کو نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے۔


