فحش تصاویر اور ویڈیوز لیک:  رابی پیرزادہ کا معاملہ خود کشی تک جا پہنچا


گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوچتی ہوں مر جاؤں۔ اب انہیں اندازہ ہوا کہ ریپ کا شکار ہونے والی لڑکیاں خود کشی کیوں کرتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر لیک ہو جانے والی اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے معاملے کے باعث شدید ذہنی تناو کا شکار ہوگئی ہیں۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ اس تمام معاملے کے باعث یہ تک کہنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ وہ مرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے اردگرد لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ رابی پیرزادہ کہتی ہیں یہ معاشرہ مجھے مار دینا چاہتا ہے اور ب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ان کی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا۔ اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

رابی پیرزادہ مزید کہتی ہیں کہ انسان کوجب بھی کوئی مصیبت اور پریشانی آئے تو وہ خدا کی ذات سے رجوع کرے تو خدا کی ذات انہیں دور کر دیتی ہے۔ رابی کہتی ہیں کہ میرے خلاف جس طرح کا انتہائی غلیظ پراپیگنڈا اور مہم شروع کی گئی اس کی مذمت کیلئے شاید کوئی الفاظ بھی نہ ہوں۔ میرے اوپر یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ مجھے سر خرو کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شر پھیلانے اور کر دار کشی کی مہم چلانے والوں کی ہدایت کی دعا کرتی ہوں۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور ایسا کرنے والی ویب سائٹس اور اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے بتایا ہے کہ سائبر کرائم ونگ نے اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے اور سائبر کرائم ونگ بہت سی جگہوں سے ان تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹوا بھی چکا ہے اور کچھ اکاؤنٹس بھی بلاک کروائے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).