شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات، ڈی پی او راولپنڈی اور دیگر حکام کو نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو سینٹرل جیل راولپنڈی سے شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ انہیں اسپتال شفٹ کرنے اور اسپتال میں رہنے کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ہرنیے اور پتے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •