مولانا فضل الرحمٰن نے آج اے پی سی طلب کر لی


مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں طلب کر لی ہے جو دوپہر ایک بجے ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اعلان کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کر لیا۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی صورت حال اور موجودہ سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook Comments HS