چھٹیاں منانے کے لئے سپین جانے والی برطانوی لڑکی کے ساتھ بدترین جنسی و جسمانی تشدد کرنے والے کو نو برس قید


ایک 23 سالہ برطانوی لڑکی چھٹیاں منانے سپین گئی جہاں اسے ایک 28 سالہ شخص ورغلا کر اپنے فلیٹ پر لے گیا اور دو روز تک محبوس رکھ کر بدترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

میل آن لائن کے مطابق لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ”میری ایک سیاحتی مقام پر ڈائلن روری راجرز نامی اس نوجوان سے دوستی ہوئی اور میں ایک دوست کی حیثیت سے اس کے فلیٹ پر چلی گئی لیکن وہاں پہنچتے ہی اس نے میرے ساتھ دراز دستی شروع کر دی اور میرے مزاحمت کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

دو روز تک اس نے مجھے اپنے فلیٹ میں قید رکھا اور جنسی زیادتی کرتا رہا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ”ان دو دنوں میں اس نے مجھ پر مرچوں کا سپرے کیا، مجھے انڈے مارے اور میرا سر دیوار سے ٹکراتا رہا۔ اس نے میرے منہ پر ٹیپ لگا دی تھی اور ہاتھ بھی باندھ دیئے تھے۔ میرے فون سے اس نے سم بھی نکال دی تھی تاکہ میں کسی سے رابطہ نہ کر سکوں۔ ایک موقع پر اسے نے کہا کہ ’تم مر بھی جاﺅ تو مجھے کوئی پروا نہیں۔‘ ‘

رپورٹ کے مطابق دوسرے روز شام کو ڈائلن گھر سے باہر گیا اور لڑکی کسی طرح وہاں سے فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے ڈائلن کو پکڑ کر سپین کے شہر پالما کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے نو سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

تفصیل کے لئے ذیل کا لنک دبائیے

 https://www.belfasttelegraph.co.uk/news/northern-ireland/northern-ireland-man-dylan-rogers-jailed-over-rape-at-spanish-holiday-resort-38670146.html


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).