مولانا نے سیلفی لینے والے اپنے مداح کو بری طرح دھتکار دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تصویر لینے والے اپنے مداح کو درشتی سے جھٹک دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ جیسے ہی اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے کہ ان کے راستے میں ایک کارکن نے سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے اس کارکن کا ہاتھ بری طرح جھٹک دیا اور اسے دور کردیا۔

اس واقعے کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا مزاج اچانک تبدیل ہوگیا اور وہ اسی خراب مزاج کے ساتھ اسٹیج سے نیچے اترے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •