کیا کراچی پورے پاکستان کو پال رہا ہے؟


پاکستان، اللہ کے رازوں میں سے ایک راز

22 کروڑ جفاء کش، باصلاحیت، اور خود دار لوگوں کا مسکن

سبز سونا اُچھالتے ہوئے پنجاب، سندھ، اور خیبرپختون خواہ کے کھیت کھلیان،

معدنیات کاخذانہ سنبھالے، صدیوں تک کی ضروریات پوری کرنے پرمحیط بلوچستان

اور ہمارا دلرباء کراچی

سبھی سے محبت کرنے والا، ایک مہربان میزبان، پاکستان کا معاشی حب

جس کا چہرہ گہنانے کے سوا حکمرانوں نے گزشتہ 72 سالوں میں کوی قابل ذکر کام نہ کیا، ذرا تصور کریں، خوش قسمتی سے اگر اسے نمت اللہ خان، اور عبدالستار افغانی جیسے مئیر نہ ملے ہوتے تو آج اس کا کیا نقشہ ہوتا؟

لیکن آج ایک دوسرے موضوع پر بات کرتے ہیں

گزشتہ دنوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری کردہ ایک سروے رپورٹ شائع ہوئی، جیونوز اردو نے جسے نمایاں انداز میں شائع کیا، جس کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کے اعداد و شمار دے کر بتایا گیا کہ کراچی کی مارکیٹوں سے، ملک بھر میں سب سے زیادہ 89 فیصد تک ٹیکس جمع کیا جاتا ہے، اس رپورٹ کی تصویر دیکھ کر آپ مکمل رپورٹ پڑھ سکتے ہیں۔

بس پھر کیا تھا۔ پاکستان کے دوسرے شہروں کو نیچا دکھانے کی ایک مہم شروع کردی گئی۔ کراچی کو دیومالائی کردار دے کر، دوسرے شہروں کو بے حیثیت ثابت کرنے والی مہم۔ زہر ناک جملے استعمال کیے جارہے ہیں، اگر وہ تمام جملے یہاں نقل کردئے جائیں تو کلیجہ منہ کو آجائے

” کراچی پورے ملک کو پال رہا ہے“

کراچی چلتا ہے، تو ملک پلتا

” کراچی اکیلا ہی پورے پاکستان کا بوجھ اُٹھاتا ہے“

” کراچی 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے“

ایسا نہیں ہے، رب زوالجلال کی کبریائی کی قسم یہ سب جھوٹ ہے

کراچی کا پورے پاکستان کا پالن ہار ثابت کرنے سے میرے ملک کے جفا کش عوام کی توہین ہورہی ہے۔ اللہ رب العالمین اس پورے کاینات کا پالن ہار ہے، وہ سب کی عزت رکھتا ہے، سب کو سرخرؤ کرتا ہے، زعم باطل میں مبتلا، اس نے کوئی ایسا گروہ پیدا نہیں کیا جو ارض پاکستان کے معصوم باسیوں کو بے وقعت ثابت کرسکے

اوپر جتنے اعداد وشمار پیش کیے گئے، سب اپنی جگہ درست بھی ہیں، لیکن غلط پرسیپشن سے درج کیے گئے ہیں

ابھی ان اعداد شمارکے پرخچے اُڑاتے ہیں، پہلے ایک نقطہ سمجھ لیں، اکنامکس اصل میں ایک ایسا علم ہے، جس میں جھوٹ بولے بغیر بھی آپ بالکل مختلف نتئجہ اخذ کرسکتے ہیں، فیگر تبدیل کیے بغیر، نتیجہ تبدیل کرسکتے ہیں، ایسا ہی کچھ ایف بی آر کے رپورٹ بھی ہے، بالکل درست، لیکن نتائج اخذ کرنے والوں نے بالکل غلط نتیجہ اخذ کیا، سروے رپورٹ کو سمجھنے کے لئے بھی معاشیات کی کم از کم بنیادی معلومات ہونی چاہیے

پہلی بات تو یہ۔ کہ یہ ایک سروے رپورٹ ہے، اعداد و شمار کا ایک مبہم مجموعہ۔

سروے رپورٹ کیا ہوتی ہے؟

سروے میں دو چیزیں اہم ہیں، survey response rate۔ ، اور sampling methods،

سروے رپورٹ میں لوگوں کے ایٹرنڈم گروپ سے سوالات پوچھے جاتے ہیں، اور اکثر ان کے زبانی یا تحریری جوابات کو من و عن تسلیم کرلیا جاتاہے۔ ۔ ثبوت طلب نہیں کیے جاتے، ڈاکومنٹیشن طلب نہیں جاتی، جوابات کو درست تسلیم کرکے، درج کرلیا جاتاہے۔ ( 2 ) سروے رپورٹ سے حاصل کردہ اعداد وشمار متعین طور پر درست نہیں ہوتے، البتہ اس سے ایک مجموعی صورت حال کا اندازہ ضرورلگایا جاسکتا ہے۔

کسی بھی سروے کو اس کے مطلوبہ مقاصد کے لحاظ سے ڈیزائن کیا جاتا ہے، اگر مقصد یہ ہو کہ پورے پاکستان سے حاصل کردہ ٹیکس کا ٹوٹل حجم معلوم کرنا ہے، اور یہ دیکھنا ہو کہ کس شہر سے متعین طور پر کتنا ٹیکس ملتا ہے، تو اس کے لئے باریک بینی سے تیار کردہ الگ میکنزم ہے، اس قسم کی معلومات کا الگ انتظام، الگ اعداد شمارموجود ہیں۔ حالیہ سروے اس مقصد کے لئے نہیں ہے۔

موجودہ رپورٹ کا مقصد، صرف دکانداروں کا شہروں کے حساب سے اُفتاد طبع معلوم کرنا ہے، عمومی رحجان طبع، اس مقصد کے لئے سیمپلنگ کا وہی طریقہ بالکل درست ہے۔ جو کہ ایف بی ار رپورٹ میں اختیار کیا گیا ہے

یہی وجہ ہے کہ رپورٹ میں فیصل آباد جیسے چھوٹے شہر سے بھی چار پانچ مارکیٹسں سے معلومات لی گئی، اور لاہور کراچی جیسے میگا سٹی سے بھی چار پانچ مارکیٹس سے اعداد وشمار جمع کیے گئے

سروے رپورٹس میں لوگ اپنی سہولت، مرضی اور خوف کے زیر اثر جواب دیتے ہیں، بعض لوگ انکم ٹیکس والوں کو دیکھ کر زیادہ ٹیکس بتاتے ہیں، جس کے لئے کسی سے کوئی ثبوت بھی طلب نہیں کیا جاتا

درست اعداد وشمار حاصل کرنے کا پیٹرن الگ ہے، جبکہ رحجان طبع معلوم کرنے کا میکنزم مختلف ہے۔ رحجان طبع معلوم کرنے والے سروے، کچے اور ناقبل فہم اعداد وشمار پر مبنی ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ یہ رپورٹ ہے

ایف بی آر کا دماغ خراب نہیں ہے، کہ وہ مختلف شہروں سے حاصل شدہ حقیقی اعداد شمار جمع کرنے کے لئے ایک ڈھیلے ڈھالے سروے پر اکتفا کرے،

پورے شہر کا ٹیکس حجم معلوم کرنے کے لئے ایک ایک دکان، ایک ایک مارکیت تک پہنچنا پڑے گا، مجھے نہیں معلوم کے آج تک ایسی کوئی رپورٹ تیار ہوئی بھی ہے یا نہیں، جس میں شہر وائز تفصیل دی گئی ہو، یہ تفصیل بھی تھوڑے ہی عرضہ میں تبدیل ہوجائے گی۔

دراصل، اس سروے کا یہ مزاج اور مقصد ہی نہیں ہے، اس میں صرف مارکیٹس کے اٹی ٹیوٹ کا جائزہ لیا گیا ہے، سرسری جائزہ۔ اگر مقصد یہ ہو کہ دکانداوں کے افتاد طبع کا جائزہ لیا جائے، پھر تو پانچ پانچ مارکیٹس والا فارمولا درست، ورنہ صرف چند مارکیٹ سے حاصل کردہ فیگرز کو اپ کسی شہر کا ٹوٹل ٹیکس کیسے قرار دے سکتے ہین؟

سرسری جائیزہ، ایٹی ٹیوٹ سیمپلنگ، evalution of atitude۔ ایف بی ار سروے رپورٹ کے یہی مقاصد تھے،

یہ بنیاد نہیں ہے، جس کے بناء پر اپ پاکستان کے چھوٹے شہروں کی توہین کریں، پاکستان کے محنت کش عوام کواپنے رحم وکرم پر باور کریں، دوسرے شہروں کو بے دست و پاء قرار دیں، دوسرون کو کمتر، اور اپنے آپ کو بہت اعلی معیار کی پروڈکٹ سمجھیں۔ کم سے کم الفاط مین بھی اس رویہ کو زعم باطل قرار دیا جانا چاہیے

کراچی سمیت، پورا پاکستان ہی اللہ کا فضل اور اس کا انعام ہے ہمارے سار ے شہر سونا اگلتے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ جفاء کش اور محنتی ہے، خود دار اور ٰخود کفیل، قابل احترام، اور قابل فخر

اور ہمارا۔ ہم سب کا دل رباء کراچی،

روشنیوں اور محبتوں کا شہر۔ منی پاکستان، اور پاکستان کا معاشی حب۔ کمزور طبقات کو گلے لگانے والا، لاغراور پیچھے رہ جانے والوں کو دلاسا دینے، اور پاوں پر کھڑا کردینے والاکراچی۔ قیادت لیکن اس کی اکثر بد طینت، سٹی اور صوبائی حکومتیں، دونوں نا اہل، سب لوٹ کھسوٹ میں مشغول، سب کرپٹ، سب ابن الوقت۔

کراچی سب کا، اور کوئی کراچی کا نہیں۔ یہی کراچی کا المیہ ہے