اظہر علی نے ویسٹ انڈیز پر 302 لگا دی


\"azhar-ali-2\"

پاکستان کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے متعلق مبصرین سوال اٹھا رہے تھے کہ آیا وہ گلابی بال سے کھیل بھی پائیں گے یا نہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 215 کے سکور پر پاکستان کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ سمیع اسلم نے 90 سکور بنائے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 352 کے مجموعی سکور پر 67 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو کہ 517 کے مجموعی سکور پر 69 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی نے جیسے ہی 302 رن بنائے تو کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈیکلئیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کا مجموعی سکور 579 تھا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو نے دو وکٹیں حاصل کیں اور چیز نے ایک۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ اتنی بے بسی سے دوچار تھی کہ اس کے سات کھلاڑیوں نے باؤلنگ کی۔ اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 42 سکور بنا لیا ہے۔

اظہر علی ٹرپل سینچری بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس اننگز میں اظہر علی نے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ان کا نام ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے بیٹسمین کے طور پر درج ہو گیا ہے۔ اور وہ ایسے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنائی ہے۔

Facebook Comments HS