آسیہ کو جیل میں رہنے دیں


\"zunairaسنا ہے جج صاحب کی بروقت عقل آمد سے آسیہ بی بی ایک دفعہ پھر انتظار کی سولی پر لٹک گئی. تو کیا ہو گیا؟ اتنے سنگین جرم کی یہی سزا ہونی چاہیے۔ ویسے بھی بھائی اپنی جان سب کو پیاری ہے۔ جج ہو یا وکیل گواہ ہو یا ملزم. میں تو کہتی ہوں اس کو وہیں رہنے دیں . باہر آ گئی تو دس مصیبتیں کھڑی ہو جائیں گی. ملک کے مفاد میں اکثر ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں. سمجھتے ہیں نا آپ؟

دیکھیں اگر اس کو چھوڑ دیا تو ہمارے بہت سارے پیارے پیارے… بلکہ الله نبی کے پیارے سڑکوں پر آ جائیں گے . ایسے ہی جذبات میں توڑ پھوڑ کریں گے. املاک کو نقصان پہنچائیں گے. عمارتوں کو آگ لگائیں گے. خامخواہ کی نعرے بازی کریں گے. اب غیرت میں تھوڑا بہت تو ہو جاتا ہے نا. خیر بات یہ ہے کہ ایک مصیبت کھڑی ہو جائے گی. اس کو سزا دینے سے بلکہ میں تو کہتی ہوں پھانسی لگنے سے زیا دہ سے زیا دہ کیا ہو جائے گا؟ پاکستان پر الزام لگے گا کے یہ اپنی اقلیتوں کا تحفظ نہیں کر سکتا ؟ تو جی امریکا جو بڑا دنیا کا چوکیدار بنا پھرتا ہے وہاں کالوں کا حال دیکھ لیں. اور دور تو جائیں نا  آپ انڈیا میں مسلمانوں ا حال دیکھ لیں. یہ اقلیتوں کا بھاشن کسی اور کو دیں. اور اس سے بڑھ کر کیا ؟ عالمی سطح پر پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہو جائے گا. ہا ہا ہا . کیا بات کر دی آپ نے؟ کونسی عالمی تنہائی؟ ہم تو ضرورت ہیں دنیا کے سب طاقت ور ملکوں کی. آدھوں کے ہم نے پیسے دینے ہیں اور آدھوں کو ہم نے کراے پر بندے دینے ہوتے ہیں. ایسے نہیں ہوتا ایک بی بی کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایسا ہو

باقی یہ جو غیر سرکاری تنظیمیں، موم بتی مافیا اور کچھ سر پھرے شور مچا رہیں ہیں ان کے ساتھ وہی کیا جانا چاہیے جو جالب نے بہت پہلے که دیا تھا

بولتے جو چند ہیں

سب یہ شر پسند ہیں

انکی کھینچ لے زبان

انکا گھونٹ دے گلہ

باقی رہے نام الله کا. پاکستان زندہ باد. انصاف پائندہ باد


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments