دوپٹہ لینے کے دس فائدے

زیادہ اثر کے لئے اپنے معاشرتی اور مذہبی جذبات ایک طرف رکھ کر پڑھیں۔ اس کالم کو ہر قسم کے جنونی خواتین اور حضرات سے دور رکھیں۔ دوپٹہ لینے کے مذہبی اور اخلاقی فائدوں سے بہنیں واقف ہوں گی ہی۔ لہٰذا ان فائدوں پر یہ مضمون نہیں لکھا گیا، یہ معلوماتی کالم محض "علاوہ ازیں” فائدوں پر لکھا گیا ہے۔ فائدہ نمبر 1۔ دوپٹے کا سب سے اہم اور کثرت سے استعمال باورچی خانے میں کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں

Read more

مطالعہ پاکستان کی آخری کتاب۔ سچ کیا جھوٹ کیا

گزشتہ تحریر پر کافی تنقید ہوئی۔ کچھ پڑھنے والوں نے کہا کہ پاکستان تو ایسا نہیں ہے۔ کچھ کہنے لگے ہم بھی اسکول سے پڑھ کر آئے ہیں ہم نے کبھی ایسا کوئی ٹیچر نہیں دیکھا۔ ہمارے ساتھ بھی اقلیتیں پڑھتی تھیں ان سے تو کبھی ہم نے برا سلوک ہوتے نہیں دیکھا۔ کچھ لوگوں نے الزام دے ڈالا کہ پیسے لے کر یہ سب لکھا گیا ہے اور مجھے انڈیا یا اسرائیل ہجرت کر جانی چاہئے۔ اب ہجرت بندے

Read more

تیرہ سال کی بچیوں کا سچا اور پکا فیصلہ

تیرہ چودہ سال کی ہندو بچیوں کے اسلام قبول کرنے کی خبر سے دل کو گونا گوں اطمینان محسوس ہوا۔ میں خود کبھی 13 سال کی تھی اور اب میری بچی 13 سال کی ہے لہٰذا اس معاملے میں کچھ تجربہ تو ہو ہی گیا ہے۔ لوگ جو مرضی کہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ 13 سال کی عمر میں انسان خاص کر بچیاں اپنے فیصلے لینے کے قابل ہو جاتی ہیں۔ جو لوگ 13 سال کی بچی کو بچی کہہ رہے ہیں ان کے علم میں ہونا چاہیے کہ اس عمر میں بچی بچی نہیں رہتی بلکہ بالغ ہو جاتی ہے۔

میں کوشش کر رہیں ہوں کہ اپنی بچی کی بھی تربیت ایسے کروں کہ وہ ٹھوک بجا کر فیصلہ کر سکے اور پھر اس پر دل و جان سے قائم بھی رہے۔ بس ابھی کوشش جاری ہے۔ کچھ اوپر نیچے چلتا رہتا ہے لیکن مجھے امید ہے کچھ دن میں وہ بھی روینا اور رینا کی طرح اپنے فیصلے خود لے سکے گی۔

Read more

شکر کریں عزت بچ گئی

گئے وقتوں کی بات ہے۔ اٹھارہ انیس سال عمر تھی۔ ہم گھر کے اوپر والے حصے میں اپنے بھائی کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ نیچے والے حصے کے باورچی خانے سے اوپر کے گھر کو سیڑھیاں جاتی تھیں۔ سیڑھیوں کے اختتام پر اوپر کے گھر کا دروازہ تھا۔ دروازے کے بلکل ساتھ ایک ایک چھوٹی سی بالکنی تھی۔ جس کی اونچائی کی وجہ سے وہاں سے کسی کا آنا ممکن نہ لگتا تھا۔ شاید اسی لئے ہم نے کبھی مرکزی دروازہ لاک کرنے کی ضرورت محسوس نہ کی۔ ہمارے کمرے کا دروازہ مرکزی دروازے کے بلکل ساتھ ہی تھا۔ اوپر والے گھر میں تین کمرے تھے اور تینوں کمروں کے دروازے سامنے برآمدے میں کھلتے تھے۔ جو ہم رات کو لاک کر کے سویا کرتے تھے۔شومئی قسمت ایک رات چوروں نے ساتھ والے گھر کی چھت سے بالکنی تک رسائی حاصل کر لی۔ سردیوں کے دن تھے اور ہم خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ اچھی یا بری قسمت سے نیند بے حد کچی واقعی ہوئی ہے۔ اتنی کچی کہ کوئی دروازے کو بے آواز طریقے سے بھی کھولے تو آنکھ کھل جاتی ہے۔ صبح چار بجے کا وقت تھا لیکن ابھی اندھیرا ہی تھا۔ کمرے کا دروازہ کسی نے دبے پاؤں کھولا اور باہر سے روشنی کی لکیر اندر آئی۔ آنکھ جھٹ سے کھل گئی ہم نے سوچا چھوٹا بھائی ہو گا جو اکثر رات کو ہمارا ٹیپ ریکارڈر چرانے آتا تھا۔

Read more

ویلے بھی اور غریب بھی۔۔۔

کچھ دن پہلے شومئی قسمت سے رش آور میں براستہ مری روڈ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں مریض کی عیادت کو جانا تھا۔ جس طرح پاکستان میں لڑکیاں اپنے آپ کو بچا بچا کر چلتی ہیں تو ویسے ہی ہمارے میاں گاڑی بچا بچا کر چلا رہے تھے۔ ہم پسنجر سیٹ پر بیٹھے پاکستان کی ٹریفک کی حالات اور لوگوں کے ویلے پنے کا رونا رو رہے تھے۔ بات یہ ہو رہی تھی کہ لوگ یہاں گاڑی ایسے چلاتے ہیں

Read more

شادی ہال میں ایک لڑکی

اسلام آباد کے سب سے پوش ہال میں ہونے والی شادی کا کھانا کھلا تو کچھ انتظار کے بعد میں بھی پلیٹ کر کھانے کی میز کی طرف بڑھی۔ مجھ سے آگے لائن میں ایک 13۔ 14 سال کی لڑکی پلیٹ لے کر کھڑی تھی۔ چال ڈھال اور حلیے سے صاف معلوم ہوتا تھا کہ کسی گھرانے کے ساتھ آنے والی ملازمہ ہے۔ آھستہ آھستہ آگے بڑھتے یہ لڑکی ہر ڈش سے تھوڑا تھوڑا کھانا ڈالتی جا رہی تھی۔ میں بھی صبر سے پیچھے آھستہ آھستہ آگے بڑھ رہی تھی

Read more

تمھارے گھر ماں بہن نہیں ہے؟

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ عاطف اسلم نے اپنے ایک کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ہراساں ہوتے دیکھ کر گانا گانا روک دیا۔ لڑکی کو نہ صرف وہاں سے نکالا بلکہ ہراساں کرنے والوں سے کہا "یہاں تمہاری ماں بہن بھی ہو سکتی تھی”۔ عاطف کا بہت شکریہ لیکن یقین جانیے مجھے یہ "ماں بہن ” والی بات سن کر بڑی ہنسی آئی حالانکہ نہیں آنی چاہیے تھی۔ بس کیا کریں ایسی ایسی باتیں یاد آئیں کہ کیا

Read more

پاکستان میں مرد ہونا آسان نہیں

پاکستان میں عورت ہونا ایک مشکل کام ہے۔ یہ تو آپ نے کئی بار پڑھا اور سنا ہو گا۔ ویسے بھی عورتوں کی جو حالت پچھلے ستر برسوں میں رہی ہے، اس کے بعد اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ سب لوگ اسی بات پر شور مچاتے ہیں۔ لیکن اس سارے شور میں ایک اور مظلوم مخلوق اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے۔ میں نے سوچا آج ذرا اس بات پر خامہ فرسائی کی جائے کہ پاکستان

Read more

افغانستان کی بچہ پوش لڑکیاں

کل نادیہ ہاشمی کی کتاب ”دا پرل دیٹ بروک ایٹس شیل“ ختم کی۔ کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں کہ اٹھا لیں تو ختم کیے بغیرچھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کتاب کی دکھ بھری کہانی دو لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو افغانستان میں بچہ پوش بن کر زندگی سے لڑتی ہیں۔ یہ بچہ پوش کیا ہیں یہ سن کر شاید بہت سے لوگ حیران پریشان رہ جایں گے۔ جب میں نے پہلی بار اس رواج کے بارے میں پڑھا تو

Read more

زینب کے قاتل کو پھانسی ہو گئی، جرم کو کب پھانسی ہو گی؟

زنیب کے قاتل کو آج تختہ وار سے لٹکا دیا گیا۔ کچھ سالوں پہلے ممتاز قادری کو لٹکا دیا گیا تھا۔ خوشی کے ساتھ کچھ دل بجھا سا ہے۔ میری کسی قسم کی کوئی ہمدردی ان دونوں کے ساتھ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی دل کیوں بھاری ہے؟ شاید اس لئے کہ شدت سے اس بات کا احساس ہے کہ مجرم کو پھانسی لگا دی گئی ہے لیکن جرم کھلا پھر رہا ہے۔ صبح شام اور مجرموں کو جنم دیتا،

Read more

فمینسٹ بلاؤں کی آزادیاں

اک عجب سی خواہش بچپن سے رہی ہے کہ ہفتے میں، یا مہینے میں، یا چلیں سال میں ایک دن ہو جب عورتیں مردوں کی جگہ لے لیں۔ ان کی طرح آزادی سے، ذرا پھیل کر بازار میں گھوم پھر سکیں۔ یہ خواھش پہلی دفعہ کب پیدا ہوئی، مجھے کچھ ٹھیک سے یاد نہیں ہے۔ شاید 12 -13 سال کی عمر میں جب پہلی دفعہ گھر سے اور رشتے داروں سے یہ احساس ملتا ہے کہ لڑکیوں کی طرح رہو

Read more

پاکستان میں بچوں کا جنسی استحصال

 اپنی ڈاکٹریٹ کے سلسلے میں مجھے کئی غیر منافع بخش تنظیموں، این جی اوز،  کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ہوا ۔ اس شعبہ کے ساتھ کام کرنے پرشدت سے احساس ہوا کہ پاکستان میں ان تنظیموں کے بارے میں پائے جانے والے منفی جذبات درست نہیں ہیں۔ جہاں اس بات سے بالکل انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کئی تنظیموں نے سواے پیسوں کی لوٹ مار اور ذاتی مفاد کے سوا کسی کے لئے    کوئی کام نہیں کیا وہاں ایسے تنظیموں کی

Read more

مجھے اب عمران خان کو ووٹ نہیں دینا

5 سال پہلے مئی 2013ء میں جب یہ واضح ہو گیا کہ پی ٹی آئی اقتدار نہیں سنبھال رہی تو بہت سے اور ووٹروں کی طرح میری بھی مایوسی کی کوئی انتہا نہ تھی۔ شاید ہم سب کی توقعات ضرورت سے زیادہ اونچی تھیں۔ نون لیگی پیروکاروں نے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والوں کو لتاڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ میں نے کچھ ان کو جواب دینے کے لئے اور کچھ اپنی مایوسی کا

Read more

بیوی کو خوش رکھنے کے دس طریقے

جنگ اخبار کے آن لائن ایڈیشن میں ایک آرٹیکل پر نظر پڑی۔ نامعلوم افراد کے لکھے گئے اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ آپ اپنی بیگم کو کس طرح سے  خوش رکھ سکتے ہیں؟ درج ذیل وہ دس طریقے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ کچھ حقیقت کا تڑکا ہماری طرف سے بھی ہے۔ امید ہے مظلوم شوہر اس سے استفادہ فرمائیں گے۔ ان 10 آسان طریقوں میں سے سب سے پہلا یہ ہے کہ اہلیہ کا موڈ خوشگوار رکھنے

Read more