ہم مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں تو ن لیگ سات ارب کے بانڈز خوشی سے دے گی: عثمان ڈار


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر ہم مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں تو ن لیگ 7 ارب روپے کے بانڈز خوشی سے دے دے گی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اگر خواجہ سعد رفیق کے پاس بانڈزہوتے تو اُنہوں نے بانڈز دے دینا تھے کیونکہ ان کے پاس بانڈز بہت ہوتے تھے مگر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ 22کروڑ عوام نواز شریف کی ضامن ہے، ہم سب ان کے ضامن ہیں مگر ان سب کے گھر والے بھی نواز شریف کے ضامن نہ بنیں کیونکہ ن لیگ کے پہلے پانچ بندے مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دیں تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرا دیں مگر ہم مریم کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے۔

Facebook Comments HS