گلگت بلتستان: پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پت جھڑ کے دلکش نظارے


خزاں

خزاں رسیدہ درخت اور پس منظر میں برف پوش پہاڑ، یہی نگر کا اصل حسن ہے

پت جھڑ کا موسم شروع ہوتے ہی پاکستان کے شمالی علاقے بالخصوص گلگت بلتستان خزاں کے رنگ برنگے مناظر سے بھر جاتے ہیں۔ یوں تو اس خطے کا ہر علاقہ ہی حسین نظارے پیش کرتا ہے تاہم اگر آپ نے اس موسم سے اچھی طرح لطف اندوز ہونا ہے تو وادیِ ہنزہ اور نگر کی سیر کیجیے۔

برف پوش پہاڑوں کی سرزمین وادئِ نگر

خزاں

وادئِ نگر میں دن بھر کام کے بعد چند دوست خوش گپیوں میں مصروف ہیں

خزاں کے رنگوں کی بہار دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح بلند ترین وادیوں میں پہنچ رہے ہیں۔

وادئِ ہنزہ

گلگت سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع وادی ہنزہ ایسی پُرکشش وادی ہے جس کا حسن یہاں آنے والے سیاحوں کو مبہوت کر کے رکھ دیتا ہے۔ خزاں کے موسم میں تو اس حُسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

خزاں

دریائے ہنزہ کے نیلے پانیوں کے کنارے نارنجی اور پیلے درخت دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں
ہنزہ

وادئِ ہنزہ میں ہوٹل کے کمرے سے خزاں کے مناظر

وادئِ ہنزہ میں کئی مقامات پر گولڈن سیب بھی پیک ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

خزاں

خزاں

ہنزہ میں ایگلز نیسٹ کو جاتا یہ راستہ بذاتِ خود کسی جنت سے کم نہیں
خزاں

رنگین شیشے والی کھڑکیوں سے جب روشنی چھن کر اندر آتی ہے تو الگ ہی سماں بندھ جاتا ہے

گلگت

گلگت، گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے جو شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔

خزاں

گاہکوچ، گلگت کا ایک جنت نظیر گاؤں
خزاں

گلگت میں اگورتھم بولڈر کو جانے والے پل پر ایک گھڑ سوار
خزاں

جاپانی پھل سے لدا ایک درخت

پھنڈر

پھنڈر جھیل

پھنڈر جھیل کے کنارے زرد پتوں پر چہل قدمی کا بھی اپنا ہی مزہ ہے

حسین آباد

خزاں

حسین آباد کا یہ پُل صرف نڈر لوگ ہی پار کر سکتے ہیں

پاکستان اور چین کے درمیان بارڈر ٹاؤن، سوست

خزاں

قطار در قطار خزاں رسیدہ درخت سوست میں آپ کا استقبال کرتے ہیں

تمام تصاویر متعلقہ فوٹوگرافر کی ملکیت ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp