نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر عام پاکستانی فرسٹریشن کا شکار ہے: فیصل واڈا


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک سے باہر جانے پر عام پاکستانی بہت فرسٹریشن کا شکار ہے۔ نواز شریف اپنی سیاست بیچ کر باہر چلے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ عام پاکستانی بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار ہے کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ ابھی بھی دو پاکستان ہیں، عام پاکستانی اور خاص پاکستانی کیلئے الگ الگ پاکستان ہیں ۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف 15 سال پہلے بھی بھاگ گئے تھے اور آج بھی اپنی پریشانیاں دکھا کر، اپنی سیاست کو بیچ کر، زندگی کی بھیک مانگ کر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اگر کورٹ نے انسانی بنیادوں پر ضمانت دے دی تو پہلے بات تو یہاں سے شروع ہوئی کہ وہ عدالت گئے اور عدالت نے ان کو ضمانت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس حوالے سے بڑے واضح ہیں کہ احتساب پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).