وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پر جانےکی اجازت دی۔ نواز شریف کی صحت پر اب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔ لوگ خود نواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پر جانےکی اجازت دی۔ حکومت نےنوازشریف کو انسانی ہمدردی کےتحت باہر بھیجنےکی اجازت دی۔ نواز شریف کی صحت پر اب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کےسارےاکاونٹس کی آڈٹ رپورٹس موجود ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت ٹھیک ہو رہی ہے اس لیےاپوزیشن پریشان ہے۔ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنےکیلئےحکومت کےخلاف بیانیہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ معیشت ٹھیک ہوگئی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہو جائیں گی۔


