لندن میں نواز شریف کے علاج کے لئے چندہ جمع کرانے کے پوسٹرز لگ گئے: اے آر وائی نیوز


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں نواز شریف کے علاج کیلئے چندے کی اپیل پر مبنی پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کیلئے لندن میں مقیم پاکستانیوں سے چندے کی اپیل کی گئی ہے۔ چندے کی اپیل کے پوسٹرز ایسٹ لندن کی دکانوں پر لگائے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ قومی ہیرو کے لئے صدقہ زکوٰة جمع کرائیں۔ ایسٹ لندن کے علاقے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ پوسٹرز کس نے لگائے ہیں؟ واضح رہے کہ مبینہ پوسٹروں میں انگریزی زبان کی فاش غلطیاں نظر آ رہی ہین اور لب و لہجہ طنزیہ ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو قطر کے شاہی خاندان کے خصوصی ایئر ایمبولینس میں لندن پہنچے تھے جہاں بدھ کے روز ان کے گائیز اینڈ تھامس ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).