پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ


وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).