کاش کہ پرے ہوتا عرش سے مکاں اپنا


کاش

میٹھاکھانے سے بندہ سمارٹ ہو جاتا۔ جتنی میٹھی چیزیں کھاتا اتنا خوبصورت ہوتا۔ ڈاکٹر اور ڈائٹ بتانے والے کہتے آ پ زیادہ سے زیادہ میٹھا کھائیں۔ کھاتے تو ہم اب بھی ہیں لیکن پھر میٹھاکھا کر احساس ندامت نہ ہوتا۔

کاش

سوشل میڈیا پر وقت صرف کرنے سے بندہ امیر ہو جاتا۔ کیریئر کاؤ نسلرز کہتے آ پ زیادہ سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر انجان لوگوں سے سیاسی شخصیات، فنکاروں اور ڈراموں کے ڈائیلاگ پر بے تکی بحث کرنے میں صرف کریں۔ جو جتنی لمبی بحث کرتا اسے فی لفظ کے حساب سے پیمنٹ ہوتی۔

کاش

صوفے پر لیٹے لیٹے ناول پڑھنے، مارننگ شوزدیکھنے اور لمبی لمبی واٹس ایپ کالیں کرنے سے وزن کم ہوتا۔ جو دن میں جتنا زیادہ وقت صوفے پر لیٹ کر مندرجہ بالا کام کرتا اتنا ہی شیپ میں آ تا۔

کاش

کچھ لوگ جنہوں نے ہر پوسٹ اور اس پر ہونے والے ہر کمنٹ کے ساتھ ساتھ کمنٹ کرنے والوں کا بھی پورا حساب رکھا ہوتا ہے۔ لیکن وہ خود کبھی نہ کمنٹ کرتے ہیں نہ ری ایکٹ۔ انہیں ہماری پوسٹس نظر آ نابند ہو جاتیں۔ لیکن کیسے ہوسکتا ہے ہم تو ان کے سی فرسٹ ہیں۔

کاش

جو ہمارے سی فرسٹ ہیں ہم ان کے سی فرسٹ ہو جائیں۔

کاش

فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرتے وقت ایک شق ہوتی کہ کم ازکم ایک سال تک انباکس میں کوئی ذاتی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔ تعارف کروانے کی فرمائش نہیں ہو گی۔

کوئی فارورڈ میسیج نہیں بھیجا جائے گا۔

گڈ مارننگ، ہیلو، کیا حال ہے، ڈئیر لکھنے پر آ ٹو میٹک ان فرینڈ ہو جاتا۔

پوک کرنے والے کو ہم اپنی مرضی کی جگہ پر پوک کر سکتے۔

ویو (wave) کرنے والے کو آ ٹومیٹک رسپانس میں ہتھیلی کا ایموجی چلا جاتا۔

کاش

سیدھی سیدھی فرینڈ ریکوئسٹ کھڑکانے کے بجائے پہلے فالو ہوتا۔

کاش

سٹوو پر کھانا پکانے کے اجزاء رکھ کر سٹوو کو پروگرام کر دیتے اور آ ٹو میٹک کھانابن کرتیار ہو جاتا۔

کاش

شوہر صاحبان اپنی ذاتی بیویوں پر واری واری جاتے۔ بیگم ایک سوٹ کی فرمائش کرتی اور وہ زبردستی کہتے نہیں بیگم صرف ایک سوٹ سے کام نہیں چلے گا۔ تمہیں کم از کم پانچ سوٹ خریدنے پڑیں گے ورنہ میں خفا ہو جاؤ ں گا۔

کاش

شادی سے پہلے لڑکی جتنی ذہین سمجھی جاتی تھی شادی کے بعد اس کی خامیوں کو مائیکروسکوپ سے نہ دیکھاجائے۔

کاش

لوگ کم سے کم الفاظ سے زیادہ سے زیادہ بات سمجھ جاتے۔ بلکہ کہے بغیر ہی سمجھ جاتے تو کیا ہی بات ہوتی۔

کاش

مہمانوں اور شوہر کے کھانا کھانے کے بعد اسمیں بہتری لانے کی تجاویز دینے پر ان کے کھانے کی سپلائی منقطع کی جاسکتی۔ کھانا کھاکر ان کا آ ٹو میٹک رسپانس آ تا کہ واہ بہت مزیدار کھانا پکایا ہے۔

کاش

جو پڑھتے فوراً سمجھ آ جاتا۔

کاش کاش کاش


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).