چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب بھی تبدیل: شعیب دستگیر نئے آئی جی پنجاب تعینات


شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیاہے ۔ ان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ شعیب دستگیر  21 سکیل کے پولیس افسر ہیں۔ اس سے قبل وہ نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو مکمل اختیار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جسے مناسب سمجھیں اپنی ٹیم میں رکھیں۔ اس سے قبل ستمبر میں ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری انڈسٹریز طاہر خورشید کو تبدیل کر کے سیکرٹری مواصلات تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات شہریار سلطان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ظفر اقبال کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکرٹری جنگلات کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا تھا جب کہ اب چیف سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS