آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیا مسودہ تیار


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نیا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاروتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران قانونی ٹیم سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق بریفنگ لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے اعتراضات پر شق وار بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں نیا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نئے مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسودہ تیار کرنے کے لیے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئیں جبکہ گزشتہ سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر آرمی چیف سے بھی مشاورت کی گئی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری ارکان کابینہ کو سرکولیٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).