اعلیٰ سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی: وزیر اعظم برہم، آرمی چیف کا تحفظات کا اظہار


وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے توسیع کی سمری اور نوٹیفکیشن میں فرق پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سمری میں بار بار غلطیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سمری اور نوٹیفکیشن میں فرق پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو اعتراضات عدالت نے اٹھائے، انہیں سمری کی تیاری کے وقت کیوں نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ غلطی کے مرتکب افراد کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔ آرمی چیف کی توسیع کے کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).