حکمرانوں کی کشمیر پر غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل پر قومی سلامتی کو خطرہ ہو جاتا ہے: حامد میر
سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کرپاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے ان کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل کا سن کر ان کی غیرت جوش مارنے لگتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ یہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کر پاکستان کے سیاسی و معا شی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ہوجائے تو آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن اگر کوئی جج کہہ دے کہ ہم پرویز مشرف کو سزا دیں گے تو آپ کی غیرت جوش مارتی ہے۔ آپ کہتے ہو کہ حب الوطنی کو خطرہ ہو گیا۔ قومی سلامتی کو خطرہ ہو گیا۔
Facebook Comments HS


