دعا نثار منگی کے اہل خانہ کا لاہور کے رہائشی مظفر نامی شخص پر شبہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی میں ڈیفینس سے اغوا کی گئی دعا نثار کو 48 گھنٹے بعد بھی تلاش نہ کیا جا سکا۔ کار سواروں نے پیدل چلتی لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ چلتے لڑکے کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں اب لڑکی کے والدین کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ دعا منگی کے اہل خانہ نے لاہور کے رہایشی مظفر نامی شخص پر شبہ ظاہر کیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں دوست تھے اور ان میں کچھ عرصہ پہلے جھگڑا ہوا تھا۔ دعا اس رات جس سالگرہ گئی تھی، وہاں مظفر بھی موجود تھا۔ دعا پرسوں رات دوست کی سالگرہ میں گئی تھی۔ تقریب کے بعد وہ حارث کے ساتھ واک کرنے باہر نکلی تھی۔ دعا چند ماہ قبل ہی بیرون ملک سے سے کراچی آئی تھی۔۔ دعا تعلیم کے سلسلے میں امریکا گئی جہاں پر مظفر سے ملاقات ہوئی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •