لاہور میں آئی جی آفس کی حفاظت بھی رینجرز کا دستہ کرے گا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کے نوٹیفیکیشن میں ان جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی رینجرز کے دستے حفاظت کریں گے۔ اس نوٹیفیکیشن میں سب سے زیادہ دلچسپ یہ چیز ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر کی حفاظت کو بھی پولیس پر نہیں چھوڑا گیا اور رینجرز کی ایک پلاٹون ادھر تعینات کی گئی ہے۔

دیگر مقامات میں رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہاؤس، جی او آر، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوان اقبال، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، ہائی کورٹ اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مقامات پر تعینات کی گئی ہے اور دو کمپنیوں کو بیک اپ کے لئے سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •