شیخ رشید کی خصوصی ٹرین پر انڈے مارنے والا شخص گرفتار


سرگودھا پہنچنے پر وفاقی وزیر شیخ رشید کا انڈا پھینک کر ’استقبال‘ کیا گیا۔

نجی ٹیلی ویژن نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق شیخ رشید خصوصی ٹرین پر سوار ہو کر سرگودھا اسٹیشن پر پہنچے توپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور اس دوران ایک شخص نے ان کی خصوصی بوگی پر انڈوں کی بارش کر دی۔

شیخ رشید انڈوں سے محفوظ رہے اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈا پھینکنے والے شخص کودبوچ لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انڈا پھینکنے والے شخص نے خود کو پیپلز پارٹی کا جیالا بتایا ہے اور وہ شیخ رشید کی آصف زرداری پر تنقید سے ناخوش تھا۔

اسٹیشن پر ہونے والی اس بدمزگی پر شیخ رشید ٹرین سے باہر ہی نہ آئے اور اسٹیشن کا معائنہ کئے بنا وہاں سے روانہ ہو گئے۔

Facebook Comments HS