حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک رہا تو نئے آرمی چیف آئیں گے: اعتزاز احسن


آئینی ماہراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کو حکم نہیں دے سکتی۔ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک رہا تو نئے آرمی چیف آئیں گے۔ پارلیمنٹ میں نمبر گیم پرفیصلہ ہوگا ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین ہوتا ہی نہیں ہے۔ اس مسئلے پر لارجر بنچ بننا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کوحکم نہیں دے سکتی۔ آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرتی ہے۔ آرمی چیف اپنی مدت لکھوا کر نہیں لاتا، یہ عدالتی اختیار نہیں ہے۔ اس پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے تھی ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر 15 سے بیس دن بحث ہونی چاہئے تھی، ہمارے ہاں بدقسمتی سے یہ طریقہ کار بن گیا ہے کہ ہر جج اپنا ایک ویژن اور ایجنڈا لے کر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک رہا تو نئے آرمی چیف آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بہت اچھے جج ہیں۔ یہ مقدمہ تین چار دن سنا گیا۔ اس میں کوئی فریق نہیں تھا۔

Facebook Comments HS