مشرف کیس کے فیصلے سے حالات کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں: شیخ رشید


وزیر شیخ رشید احمد نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آئیں گے تو اس معاملے پر سوچیں گے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت دی جارہی ہے۔  شیخ رشید نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ، جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں تو وہاں ری ایکشن تو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں۔ اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کی نرسری میں بڑے ہوئے ہیں، ان کی کوئی شناخت نہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی ایک شخص بتائیں جو کہے کہ پرویز مشرف کرپٹ ہے، میں اُس کے ساتھ جیو پر مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ فوج نے تین بار آئین کو بچائے رکھا، اب بھی امید ہے آئین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

 

Facebook Comments HS