پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی کا پیغام ہے: خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کو سراہا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی اور آئین کی سر بلندی کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ آمریت کا راستہ صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں رکے گا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آمریت کی راہ روکنے کے لیے ہم سب کو اپنے رویےمیں تبدیلی لانا ہوگی۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے۔

Facebook Comments HS