وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کے درمیان اہم فیصلے


آصف غفور

پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے سنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان بات چیت کی خبر پاکستان فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں دی جہاں انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک اور ادارے کی عزت اور وقار کا ہر قمیت پر تحفظ کیا جائے گا۔

سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے اور خاص طور پر اس میں استعمال کی گئی زبان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی طرف سے تیرہ دسمبر کو مختصر فیصلے سنائے جانے کے بعد جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ صحیح ثابت ہو رہے ہیں۔

آصف غفور نے کہا کہ یہ الفاظ ’انسانیت، مذہبت اور تہذیب تمام اقدار سے بالاتر ہیں۔‘


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp