حریم شاہ سے تنگ آ کر فیاض الحسن چوہان نے ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر ڈالا


صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ اینکر نے جب ان سے حریم شاہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پہلے تو حریم شا ہ کو پی ٹی آئی کی کارکن کہا اور بعد میں یہ کہنے لگے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق بھارت اور چین میں ٹک ٹاک کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ آج کل حکومت اور اس کے وزراء کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ ایک دن کسی کے ساتھ کوئی تصویر منظر عام پر آجاتی ہے تو دوسرے دن کسی وزیر کے ساتھ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی بھی ایک آڈیو کال وائر ہوئی تھی جس میں وہ حریم فاروق سے بات کرتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رہنے کا کہ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیاض الحسن چوہان ایک صحافی کو برا بھلا کہ رہے ہیں۔

آڈیو کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو بار بار یہ کہ کر سمجھا رہے تھے کہ میڈیا سے بات مت کیا کرو، تمہیں پتہ ہے یہ اینکرز ہوتے ہیں، ان کا کام ہے اگلے بندے کو پھنسانا۔ یاد رہے کہ حریم شاہ آج کل سرخیوں میں اپنی ٹک ٹاک کی وجہ سے ہیں جس میں وہ عموماَ پی ٹی آئی کے رہنماوں کے ساتھ نطر آتی ہیں۔ کبھی ان کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے تو کبھی فیاض الحسن چوہان۔

حریم شاہ کے بارے میں جب پی ٹی آئی کے رنماوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ یا تو جواب نہیں دیتے یا اس بات کو کسی دوسری طرف لے جاتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال فیاض الحسن چوہان کا دیا ہوا تازہ ترین انٹرویو ہے جس میں حریم شاہ کے سوال پر ان کو سیاسی کارکن کہ کر بات تبدیل کر دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments