جنرل قمر جاوید اگلے 5 سال تک ملک کے آرمی چیف رہیں گے؟


جنرل قمر جاوید اگلے 5 سال تک ملک کے آرمی چیف رہیں گے؟ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے تیار کیے گئے بل میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 64 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل منظور ہونے کی صورت میں 59 سالہ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 5 سال کیلئے آرمی چیف رہنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور گیا گیا اور اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے باعث آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال تک کی توسیع کی جا سکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہوگی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال تک توسیع کی ایڈوائس کر سکیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت مں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ کے سیکشن 172 میں ترمیم کی گئی ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی روشنی میں سروسز رولز کی دفعہ 155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تیار کردہ بل کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 64 سال ہو گی۔

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی عمر اس وقت 59 سال ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے تیار کردہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جاتا ہے تو جنرل قمر جاوید اگلے 5 سال کیلئے بھی آرمی چیف رہ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ جمعرات کو اپوزیشن کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments